محبت و بھائی چارگی کے فروغ میں تنظیم ہمارا ہندوستان کا اہم رول

حیدرآباد ۔ /3 اگست (سیاست نیوز) تنظیم ہمارا ہندوستان کی جانب سے آج عیدملاپ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں شہر کے معزز وسربرآوردہ شخصیتیں شرکت کیں ۔ اس تقریب کو آروہی بلڈ بینک ، آکار آشا کی مدد سے ہوٹل تاج کرشنا میں منعقد کیا گیا ۔ تقریب کا آغاز مسٹر خلیل کے خطاب سے ہوا جنہوں نے تنظیم ہمارا ہندوستان کی جانب سے منعقدہ عید

حیدرآباد ۔ /3 اگست (سیاست نیوز) تنظیم ہمارا ہندوستان کی جانب سے آج عیدملاپ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں شہر کے معزز وسربرآوردہ شخصیتیں شرکت کیں ۔ اس تقریب کو آروہی بلڈ بینک ، آکار آشا کی مدد سے ہوٹل تاج کرشنا میں منعقد کیا گیا ۔ تقریب کا آغاز مسٹر خلیل کے خطاب سے ہوا جنہوں نے تنظیم ہمارا ہندوستان کی جانب سے منعقدہ عید ملاپ تقریب سے متعلق معلومات سے واقف کروایا ۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب کے انعقاد کا مقصد محبت و بھائی چارگی کے جذبہ کو عام کرنا ہے ۔ اس موقعہ پر ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر محمد علی نے شرکت کی اور انہوں نے بتایا کہ تنظیم ہمارا ہندوستان کی جانب سے گزشتہ دو سال سے عید ملاپ تقریب کا انعقاد عمل میں آرہا ہے جس کے باعث عوامی بھائی چارگی کا پیام عام کرنا مددگار ثابت ہورہا ہے ۔ امریکی قونصل جنرل حیدرآباد مسٹر مائیکل سی مولینس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس تقریب میں شرکت کرنے پر بے انتہا خوشی محسوس ہوئی ہے چونکہ اس تقریب میں بلا لحاظ مذہب و ملت کے افراد اس میں شامل ہیں اور بھائی چارگی کے پیام کو عام کرنے کیلئے پرزور جدوجہد کررہے ہیں ۔ برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر مسٹر اینڈریو مائیک الیسٹر نے بھی اپنے پیام میں بتایا کہ شہر حیدرآباد میں عید ملاپ تقریب میں شرکت کرنے پر انہیں بے انتہا مسرت ہوئی اور ہمارا ہندوستان کی جانب سے محبت کے پیام کو عام کرنے کیلئے کی جارہی کوششوں کی ستائش کی ۔ اس تقریب میں انقلابی گلوکار غدر نے رمضان المبارک اور عید سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچپن سے ہی اس عید سے متاثر ہیں ۔ چونکہ مسلمان بھائی ایک ماہ تک روزے رکھنے کے بعد عیدالفطر مناتے ہیں ۔ انہوں نے اپنے بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے چند نعت کے اشعار بھی سنائے ۔ تقریب عیدملاپ کے آغاز کے بعد ہی مشہور گلوکارہ اسمتا بلور نے صوفیانہ کلام سنایا جس میں حمد باری تعالیٰ اور شان رسالتؐ میں نعت سنائی ۔ اس تقریب میں تنظیم ہمارا ہندوستان کے سرپرستان جناب ظہیرالدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر سیاست ، مسٹر خلیق الرحمن کوآرڈینیٹر نیشنل میناریٹی کانگریس ، مسٹر خلیل اور دیگر موجود تھے ۔ اس تقریب میں ڈائرکٹر جنرل اینٹی کرپشن بیورو مسٹر اے کے خان ، کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر ایم مہیندر ریڈی ، ڈائرکٹر جنرل جیلس تلنگانہ مسٹر وی کے سنگھ ، ڈائرکٹر ویجیلینس انفورسمنٹ مسٹر امیت گرگ ، ڈائرکٹر اطلاعات و تعلقات عامہ مسٹر چندراودن آئی اے ایس ، سابق رکن پارلیمنٹ مسٹر سروے ستیہ نارائنا ، صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی پونالہ لکشمیا ، رکن قانون ساز کونسل مسٹر فاروق حسین ، جناب غیاث الدین بابو خان ، جناب احمد عالم خان ، مسٹر وید کمار ، مسٹر خالد رسول خان اور دیگر نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT