Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / محبت کی شادی کے بعد تنازعہ دلبرداشتہ شوہر کی خودکشی

محبت کی شادی کے بعد تنازعہ دلبرداشتہ شوہر کی خودکشی

حیدرآباد۔/20اکٹوبر، ( سیاست نیوز) محبت کی شادی میں تنازعات سے دلبرداشتہ ایک شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ میر پیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 26سالہ شیوا کمار جو بڑنگ پیٹ علاقہ کا ساکن تھا نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا۔ کمار اور انجلی ایک دوسرے کو پسند کرکے ان دونوں نے اپنی پسند سے شادی کی تھی۔ پولیس کے مطابق ان دونوں نے جاریہ سال ماہ جون میں شادی کی تھی اور شادی کے چند دنوں بعد ان کے خاندان میں تنازعہ شروع ہوگیا اور یہ دونوں اس کی لپیٹ میں آگئے۔ چند روز قبل انجلی اپنے میکے چلی گئی جس سے دلبرداشتہ ہوکر شیوا کمار نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT