Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / محبت کے نام پر دوستی کا بُرا انجام

محبت کے نام پر دوستی کا بُرا انجام

عاشق نے لڑکی کے ویڈیوز عریاں ویب سائٹس پر جاری کردیا
حیدرآباد /12 ستمبر ( سیاست نیوز ) ساتھی پر بھروسہ محبت کے نام پر دوستی اور سیل فون پر ویڈیو کلیپنگ ایک لڑکی کیلئے مہنگی ثابت ہوئی اور اس کا عبرت ناک انجام منظر عام پر آیا ۔ جہاں لڑکی کے پرائیویٹ ( نجی ) ویڈیوز کو دھوکہ باز عاشق و ساتھی نے عریاں سائیٹ پر جاری کردیا اور بلیک میل کرنے لگا ۔ تاہم لڑکی کی بر وقت شکایت پر رچہ کنڈہ پولیس کے سائبر کرائم شعبہ نے اس بدماش کو گرفتارکرلیا جو لڑکی کا استحصال کر رہا تھا ۔ رچہ کنڈہ سائبر کرائم پولیس کے مطابق پولیس نے 24 سالہ پی سنجئے متوطن ضلع پرکاشم ساکن کارخانہ سکندرآباد کو گرفتار کرلیا جو زی تلگو چیانل میں ساؤنڈ ٹیکنیشن کا کام کرتا تھا ۔ ایک ٹی وی سیریل کی شوٹنگ کے دوران شکایت گذار متاثرہ لڑکی سے اس کی ملاقات ہوئی جس کے بعد ایک سے زائد ملاقاتوں کے سبب دونوں میں دوستی ہوئی اور فون نمبرات کا تبادلہ ہوا اسی دوران دوستی کافی گہری ہوگئی ۔ وائز کالنگ کے علاوہ دونوں میں ویڈیو کالنگ بھی جاری تھی ۔ دوستی اس قدر گہری ہوگئی کہ ویڈیو کالنگ پر بات چیت کی حد پار کرگئی ۔ گرفتار دھوکہ باز سنجئے نے لڑکی کو ویڈیو کال پر ناقابل بیان انداز میں پیش ہونے کیلئے دباؤ ڈالنے لگا اور لڑکی اس کی باتوں میں آگئی 23 سالہ لڑکی کی عریاں تصاویر اور ویڈیوز کو اس نے ریکارڈ کرلیا اور بلیک میل کرنے لگا ۔ لڑکی نے جب ویڈیو کال کرنے سے انکار کیا تھا ۔ اس نے ویڈیو کو وائرل کرنے اور عریاں ویب سائیٹ پر لوڈ کرتے ہوئے کردار تباہ کرنے کی دھمکیاں دی تاہم لڑکی نے ان دھمکیوں کو جب نظر انداز کیا تو پھر اس نے لڑکی کو دھمکانے کیلئے اس کے ویڈیوز کو عریاں ویب سائیٹ پر پیش کردیا ۔ انسپکٹر رچہ کنڈہ محمد ریاض الدین کی ٹیم نے شکایت کے بعد فوری اقدامات کرتے ہوئے اس دھوکہ باز کو گرفتار کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT