Sunday , April 22 2018
Home / جرائم و حادثات / محبوبہ سے جھگڑے کے بعد عاشق کی خودکشی

محبوبہ سے جھگڑے کے بعد عاشق کی خودکشی

حیدرآباد۔/16 مارچ، ( سیاست نیوز) محبوبہ سے جھگڑے کے بعد ایک عاشق نے خودکشی کرلیا۔ چیتنیہ پوری پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 23 سالہ مرلی جو بی ٹیک سال اول کا طالب علم چینتیہ پوری کالونی کے ساکن ملیش کا بیٹا تھا۔ یہ لڑکا ایک لڑکی کا عاشق تھا۔ چند روز قبل مرلی کا اس کی محبوبہ رکشتیا سے جھگڑا ہوا اور جھگڑے کے بعد سے یہ عاشق نامراد ہوگیا اور اس نے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس چینتیہ پوری مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT