Sunday , January 21 2018
Home / جرائم و حادثات / محبوبہ سے شادی کے خلاف والدین کی ڈانٹ پر خودکشی

محبوبہ سے شادی کے خلاف والدین کی ڈانٹ پر خودکشی

حیدرآباد /12 نومبر ( سیاست نیوز ) محبوبہ سے شادی کی خواہش پر والدین کی ڈانٹ ڈپٹ کا شکار ایک شادی شدہ شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ مشیرآباد پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 25 سالہ مہیش نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ مہیش کی دو ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور یہ شادی اس کی مرضی کے خلاف تھی ۔ مہیش بی ایس این ایل کوارٹرس علاقہ کے ساکن مہیندر کا ب

حیدرآباد /12 نومبر ( سیاست نیوز ) محبوبہ سے شادی کی خواہش پر والدین کی ڈانٹ ڈپٹ کا شکار ایک شادی شدہ شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ مشیرآباد پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 25 سالہ مہیش نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ مہیش کی دو ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور یہ شادی اس کی مرضی کے خلاف تھی ۔ مہیش بی ایس این ایل کوارٹرس علاقہ کے ساکن مہیندر کا بیٹا تھا ۔ گذشتہ دو سال سے وہ ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا اور دونوں شادی کرنا چاہتے تھے ۔ تاہم ذات الگ ہونے کے سبب ان کے افراد خاندان نے اس شادی سے انکار کردیا تھا ۔ تاہم مہیش اپنی ضد پر اٹل تھا ۔ اپنے لڑکے کی ضد کو دیکھ کر اس کے والدین نے شادی کا اقدام کیا اور اپنے خاندان کی ایک لڑکی سے دو ماہ قبل مہیش کی شادی کردی ۔ شادی کے بعد روزانہ کی زندگی معمول پر تھی کہ اچانک 10 نومبر کے دن مہیش نے اپنے والدین سے اپنی دیرینہ خواہش کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ اپنی محبوبہ سے دوسری شادی کرنا چاہتا ہے ۔ جس کے بعد ان کے گھر میں ہنگامہ ہوا اور والدین و گھر کے بڑے افراد نے مہیش کو ڈانٹ ڈپٹ کا شکار بنایا جس سے ناامیدی کا شکار مہیش نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔

TOPPOPULARRECENT