Friday , December 15 2017
Home / Top Stories / محبوبہ مفتی زیرقیادت پی ڈی پی کا آج اہم اجلاس

محبوبہ مفتی زیرقیادت پی ڈی پی کا آج اہم اجلاس

نیشنل کانفرنس حکومت کی خاطر بی جے پی سے اتحاد کیلئے تیار
سرینگر ؍ جموں ، 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں نو روزہ تعطل کے بعد تشکیل حکومت کی کوششوں کے اولین آثار آج اُبھر آئے کیونکہ پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے سینئر قائدین کا اجلاس کل یہاں طلب کیا ہے اور ساتھ ہی اپوزیشن نیشنل کانفرنس (این سی) نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد پر غوروخوض کیلئے آمادگی ظاہر کرتے ہوئے ایک نئے پہلو کا اضافہ کردیا ہے۔ پی ڈی پی کے ’توسیعی کلیدی گروپ‘ کی میٹنگ اولین باقاعدہ غوروخوض رہے گا جو محبوبہ تشکیل حکومت کے بارے میں اندرون پارٹی کریں گی جبکہ وہ 7 جنوری کو اپنے والد اور تب کے چیف منسٹر مفتی محمد سعید کے انتقال کے بعد سے سیاسی حلقوں کو قیاس آرائی میں مصروف رکھتی آئی تھیں۔ ایک سینئر پی ڈی پی لیڈر نے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ صدر پی ڈی پی نے پارٹی کے توسیعی کلیدی گروپ کا اجلاس کل دوپہر میں اپنی قیامگاہ پر طلب کیا ہے۔ اس میٹنگ کے مدعوئین میں پارٹی ایم پیز، سابق وزراء اور سینئر پارٹی عہدے داران شامل ہیں۔ یہ ریاست 9 جنوری سے صدر راج کے تحت ہے کیونکہ نہ پی ڈی پی اور نا ہی بی جے پی نے تشکیل حکومت کیلئے دعوے داری پیش کی ہے۔ دریں اثناء این سی لیڈر فاروق عبداللہ نے جموں میں آج میڈیا کو بتایا کہ اُن کی پارٹی تشکیل حکومت کیلئے زعفرانی جماعت کے ساتھ اتحاد پر غور کرے گی بشرطیکہ اس طرح کی پیشکش وصول ہو۔

TOPPOPULARRECENT