Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / محبوبہ مفتی نے جموں و کشمیر کی صورتحال سے وزیراعظم کو واقف کرایا

محبوبہ مفتی نے جموں و کشمیر کی صورتحال سے وزیراعظم کو واقف کرایا

سرینگر۔9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے نئی دہلی میں ملاقات کی اور انہیں ریاست کی مجموعی صورتحال واقف کراتے ہوئے زور دیا کہ نوجوانوں میں الگ تھلگ پڑجانے کے احساس کو ختم کرتے ہوئے تشدد کی لہر پر روک لگانے کی ضرورت ہے۔ محبوبہ مفتی کی وزیراعظم سے ملاقات تین روز بعد ہوئی ہے جبکہ انہوں نے مرکزی قیادت سے ریاست میں عوام کی تکلیف کے درد کو محسوس کرنے کی اپیل کی تھی۔ سرکاری ترجمان نے کہا کہ چیف منسٹر محبوبہ مفتی نے وزیراعظم سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست کے بارے میں تازہ صورتحال سے انہیں واقف کرایا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ریاست کے عوام گزشتہ تین دہوں میں بہت بھاری قیمت ادا کرچکے ہیں اور اب ملک کی قیادت سے امید رکھتے ہیں کہ انہیں اس غیر یقینی کیفیت اور ہلاکتوں کے ماحول سے چھٹکارہ ملے گا۔

TOPPOPULARRECENT