Saturday , November 18 2017
Home / Top Stories / محبوبہ مفتی کا بی جے پی کیساتھ تشکیل حکومت کا اشارہ، گورنر سے ملاقات

محبوبہ مفتی کا بی جے پی کیساتھ تشکیل حکومت کا اشارہ، گورنر سے ملاقات

جموں ، 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دو ماہ کے تجسس کے بعد سربراہ پی ڈی پی محبوبہ مفتی نے آج بی جے پی کے ساتھ تشکیل حکومت کے معاملے میں آگے بڑھنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس بارے میں تنقید سے ’’خائف‘‘ نہیں ہیں لیکن مرکز سے ایسا ’’اشارہ‘‘ دینے کی خواہش کی کہ وہ اس ریاست کے عوام کی بہبود کیلئے ’’ہر چیز‘‘ کرگزرے گا۔ اس کے چند گھنٹوں بعد انھوں نے گورنر این این ووہرہ سے ایک گھنٹہ ملاقات کی اور 8 جنوری سے گورنر راج سے دوچار اس ریاست کو درپیش ’’سیاسی مسائل‘‘ اور ’’مختلف چیلنجوں‘‘ پر تبادلہ خیال کیا۔ گورنر سے ملاقات سے قبل انھوں نے اپنے والد مفتی سعید مرحوم کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے بی جے پی بطور پارٹی کے ساتھ ہاتھ نہیں ملائے بلکہ یہ مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر کے عوام کے درمیان اتحاد ہے جس کا مقصد ریاست کے عوام کو فائدہ پہنچانا ہے۔ محبوبہ مفتی نے وزیراعظم نریندر مودی کی پاکستان کے تئیں امن اقدامات اور اُن کے دورۂ لاہور کی ستائش بھی کی۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ اگر عوام سے وعدوں کی تکمیل نہیں ہوسکتی تو چیف منسٹر بننا فضول ہے۔87 رکنی اسمبلی میں 27 ایم ایل ایز کی حامل پی ڈی پی نے 25 رکنی بی جے پی کے ساتھ مفتی سعید کی قیادت میں 10 ماہ مخلوط حکومت چلائی، یہاں تک کہ 7 جنوری کو اُس وقت کے چیف منسٹر کا انتقال ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT