Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / محبوبہ مفتی کا ساتھ چھوڑ دیں ، ایم ایل ایز سے اپیل

محبوبہ مفتی کا ساتھ چھوڑ دیں ، ایم ایل ایز سے اپیل

سرینگر ۔ 20 جولائی۔(سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر میں جاری احتجاجوں کی سرپرستی کرنے والے علحدگی پسند گروپوں نے آج برسراقتدار پی ڈی پی کے ارکان اسمبلی سے اپیل کی کہ چیف منسٹر محبوبہ مفتی کا ساتھ چھوڑ دیں اور اپنے عوام میں واپس ہوجائیں تاکہ حق کا ساتھ دیا جاسکے۔ سعید علی شاہ گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک نے مشترکہ قرارداد میں جسے ای میل کے ذریعہ عام کیا گیا ، کہا کہ محبوبہ مفتی ناکام ہوگئی ہیں ، جیسا کہ 2010 ء میں عمر عبداﷲ ہوئے اور اس لئے چیف منسٹر انسانی جانوں کا اتلاف نہیں روک سکتی ہیں چنانچہ اُن کے ایم ایل ایز کو چاہئے کہ وہ اُنھیں چھوڑکر اپنے عوام میں واپس ہوجائیں ۔ اس طرح کی ہولناک ہلاکتوں کو سیاسی اور نظریاتی اختلافات سے منسوب کیا جاسکتا ہے ۔ اپنا احتساب کرتے ہوئے اپنے عوام میں تمام لیڈروں کو واپس ہوجانا چاہئے ۔ اقتدار اور اُس کے ساتھ حاصل ہونے والی پرتعیش زندگی کو فراموش کردیں اور عوام کی طرف آجائیں۔ علحدگی پسند قائدین نے ایم ایل ایز سے کہا کہ عوام کے قاتلوں کے وفادار نمائندے نہ بنیں۔ انھوں نے کہا کہ دیگر بڑی جماعتوں کے ایم ایل ایز کو بھی ایسا ہی کرنا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT