Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / محبوبہ مفتی کو اپنا جانشین بنانے کی مفتی سعید کی تردید

محبوبہ مفتی کو اپنا جانشین بنانے کی مفتی سعید کی تردید

جموں 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر جموں و کشمیر مفتی محمد سعید نے آج اس اطلاع کی تردید کردی کہ اُن کی دختر اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی آئندہ چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز کردی جائیں گی۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ جمہوری نظام ہے اور تمام کام اسی کے مطابق انجام دیئے جائیں گے۔ محبوبہ مفتی کا چیف منسٹر بننا بھی جمہوری طریقہ کار کے مطابق ہوگا۔ وہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ جبکہ یہ افواہیں گرم تھیں کہ عنقریب اقتدار محبوبہ مفتی کو منتقل کردیا جائے گا۔ مفتی محمد سعید نے کہاکہ یہ اطلاعات گشت کررہی ہیں کہ اقتدار کی منتقلی باپ سے بیٹی کو عمل میں آنے والی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ بے بنیاد خبر ہے۔ اُنھوں نے پی ڈی پی کے ناراض ارکان سے خواہش کی کہ وہ کھل کر اظہار خیال کریں اور بے بنیاد افواہیں نہ پھیلائیں۔

TOPPOPULARRECENT