Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / محبوبہ مفتی کی جانب سے تجسس برقرار

محبوبہ مفتی کی جانب سے تجسس برقرار

سرینگر ۔18جنوری ( سیاست ڈاٹ کام )صدر پی ڈی پی محبوبہ مفتی نے تشکیل حکومت کیلئے فیصلہ کا اختیار دیئے جانے کے ایک دن بعد بھی آج تجسس برقرار رکھا۔ سمجھا جاتا ہے کہ وہ مفتی محمد سعید کی زیرقیادت بی جے پی کے ساتھ مخلوط حکومت کی کارکردگی کے بارے میں ہنوز پارٹی قائدین کی رائے حاصل کررہی ہیں ۔ تاہم انھوں نے اپنے لائحہ عمل کا اب تک بھی انکشاف نہیں کیا ہے ۔ سینئر پارٹی لیڈر نے کہاکہ محبوبہ مفتی کو تشکیل حکومت کے سلسلے میں کوئی جلدی نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT