Saturday , August 18 2018
Home / جرائم و حادثات / محبوبہ کے اشارہ پر طالب علم کو مارپیٹ ، عاشق و دیگر ساتھی گرفتار

محبوبہ کے اشارہ پر طالب علم کو مارپیٹ ، عاشق و دیگر ساتھی گرفتار

حیدرآباد /13 نومبر ( سیاست نیوز ) محبوبہ کے اشارے پر طالب علم کو مارپیٹ اور اذیت پہونچانے والے عاشق اور اس کے ساتھیوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ یہ واقعہ پیٹ بشیرآباد پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 21 سالہ جوئل ساکن کوکٹ پلی 22 سالہ پریم کمار ساکن جیڈی میٹلہ اور 23 سالہ ریاض ساکن آلوین کالونی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ ان کے خلاف پون نامی طالب علم نے شکایت درج کروائی تھی ۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران پتہ چلایا کہ ملیکا نامی طالبہ جوئل کی محبوب ہے ۔ پون کو اپنے سرٹیفکیٹ اور ضروری دستاویزات زیراکس کروانے کیلئے اس کی مدد کرتے ہوئے اپنے ساتھ چلنے کیلئے کہا تھا ۔ تاہم پون نے انکار کردیا تھا ۔ ملیکا پون کو موٹر سائیکل پر پٹرول ڈلوانے کی بھی پیشکش کی تھی لیکن اس نے انکار کردیا تھا ۔ جس کے بعد ملیکا نے اپنے عاشق جوئل کو پون کی حرکت کے بارے میں بتایا اور برہمی ظاہر کی تھی ۔ محبوبہ کی جانب سے شکایت پر عاشق برہم ہوگا اور اس نے پون کو مارپیٹ کا نشانہ بناتے ہوئے اسے شاہ پور علاقہ میں چھوڑ دیا ۔ پولیس نے تینوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT