Wednesday , December 19 2018

محبوبہ کے بچھڑنے کا غم ، حیات نگر میں ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد /18 نومبر ( سیاست نیوز ) حیات نگر کے علاقہ میں ایک شخص نے خودکشی کرلی جو اپنی محبوبہ کو تلاش کرنے آیا تھا اور ناکام ہوگیا تھا ۔ یہ بات حیات نگر پولیس نے بتائی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 28 سالہ بھاسکر جو پیشہ سے کارپینٹر تھا راج بلارم میٹرچل میں رہتا تھا ۔ اس کی محبوبہ ہیما بندھو اس سے دور ہوگئی تھی ۔ ذرائع کے مطابق بھاسکر اور ہیما

حیدرآباد /18 نومبر ( سیاست نیوز ) حیات نگر کے علاقہ میں ایک شخص نے خودکشی کرلی جو اپنی محبوبہ کو تلاش کرنے آیا تھا اور ناکام ہوگیا تھا ۔ یہ بات حیات نگر پولیس نے بتائی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 28 سالہ بھاسکر جو پیشہ سے کارپینٹر تھا راج بلارم میٹرچل میں رہتا تھا ۔ اس کی محبوبہ ہیما بندھو اس سے دور ہوگئی تھی ۔ ذرائع کے مطابق بھاسکر اور ہیما بندھو بغیر شادی شدہ اذدواجی زندگی بسر کر رہے تھے جن کے درمیان 6 ماہ قبل جھگڑا ہوگیا تھا اور ہیما بندھو بھاسکر کو چھوڑ کر چلی گئی تھی ۔ گذشتہ 10 روز سے بھاسکر نے اپنی محبوبہ کی تلاش شروع کردی تھی جس میں مسلسل ناکام ہونے کے بعد اس نے بالا آخر ہیما بندھو کے چاچا کے مکان پہونچ گیا اور اس سے ہیما بندھو کا پتہ دریافت کیا ۔ محبوبہ کے چاچا نے بھی اس کا صحیح پتہ نہیں دیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر 16 نومبر کے دن اس نے کیڑے مار دوا کا استعمال کرلیا اور آج فوت ہوگیا ۔ ہیما باندھو کا تعلق ویزاک سے بتایا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT