Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / محبوبہ کے رشتہ داروں کی دھمکیوں سے دلبرداشتہ نوجوان کی خودکشی

محبوبہ کے رشتہ داروں کی دھمکیوں سے دلبرداشتہ نوجوان کی خودکشی

حیدرآباد /31 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) محبوبہ کے رشتہ داروں کی مبینہ دھوکہ دہی اور دھمکیوں سے دلبرداشتہ ایک نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ لنگر حوض پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 29 سالہ رام ریڈی نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ ریڈی پیشہ سے خانگی ملازم اور بالاگھاٹ علاقہ کا متوطن تھا جس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ شکایت گذار شخص ملاریڈی نے جو متوفی کا والد ہے نے اپنے بیٹے کی خودکشی کا اس کے محبوبہ کے رشتہ داروں کو ذمہ دار ٹہرایا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق رام ریڈی حیدر شاہ کوٹ علاقہ کی ساکن لڑکی ابھیلاشا سے محبت کرتا تھا اور دونوں نے اپنی عاشقی کا ذکر افراد خاندان سے کیا تھا اور دونوں طرف سے اس رشتہ پر رضامندی تھی لڑکی کے والد نے اپنی مصروفت اور مالی پریشانی کے سبب رشتہ طئے کرنے کیلئے وقت مانگا تھا ۔ سال 2016 میں لڑکی کے والد نے اپنی بڑی بیٹی کی شادی کی تھی اور اس کے بعد چھوٹی لڑکی کی شادی کا ارادہ کیا تھا تاہم اچانک ان لوگوں نے اپنا موقف تبدیل کردیا اور شادی سے انکار کرنے کی باتیں کر رہا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 20 دن قبل یہ لڑکی کے رشتہ داروں نے اس نوجوان کو طلب کیا اور لڑکی کو بھول جانے کیلئے زور دیا ۔ دیگر صورت دھمکیاں دی تھی پولیس ذرائع نے بتایا کہ ان دھمکیوں سے رام ریڈی دلبرداشتہ ہوگیا تھا اور اس نے کل مکان میں تنہائی کا فائدہ اٹھاکر انتہائی اقدام کرلیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT