Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / محبوبیہ اسلامی اسکول میں ہال ٹکٹ کی تقسیم

محبوبیہ اسلامی اسکول میں ہال ٹکٹ کی تقسیم

حیدرآباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ادارہ سیاست کے زیر اہتمام ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے ابتدائی تین درجات کے امتحانات اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء 29 جنوری کو صبح 10 تا 1 بجے دن تحریری امتحانات منعقد ہوں گے ۔ سوالات و جوابی بیاض دفتر ٹرسٹ کی جانب سے فراہم کیا جائے گا ۔ 25 جنوری سے تمام طلباء وطالبات مدرسہ ہذا اور مدرسہ دینیہ رشیدیہ و شاہ حسینؒ واقع الاوہ بی بی دبیر پورہ حیدرآباد پر روزانہ 4 تا 8 بجے شام قاری محمد دستگیر خاں قادری صدر مدرس سے حاصل کریں ۔ کسی بھی طالب علم کو بغیر ہال ٹکٹ کے امتحان دینے کی اجازت نہیں ہوگی ۔۔
دائرۃ المعارف کے مسائل کی یکسوئی
پر اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس
حیدرآباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( راست ) : سادات ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے زیر اہتمام دائرۃ المعارف کے مسائل کی یکسوئی کے ضمن میں پہلا مشاورتی اجلاس 14 جنوری کو مدینہ ایجوکیشن سنٹر امپلی میں زیر نگرانی مولانا سید قبول پاشاہ قادری شطاری معتمد مجلس علمائے دکن منعقد ہوا ۔ جس میں دائرہ کی بے قاعدگیوں و بے ظابطگیوں سے واقفیت حاصل ہوئی جس کی تفصیلات اخباروں میں شائع ہوچکی ہیں ۔ دوسرا اعلی سطحی مشاورتی جلاس کے انعقاد کے لیے مولانا سید قبول پاشاہ قادری شطاری کو بہ اتفاق آراء کنوینر منتخب کیا گیا ہے جو عنقریب منعقد ہوگا اور بہت جلد تمام مسائل کو چیف منسٹر سے رجوع کیا جائے گا جو کہ دائرہ کے صدر نشین ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT