Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / محبوب آباد ریلوے اسٹیشن کی پٹریوں کے ٹوٹ جانے کے سبب ٹرینوں کی آمد ورفت متاثر

محبوب آباد ریلوے اسٹیشن کی پٹریوں کے ٹوٹ جانے کے سبب ٹرینوں کی آمد ورفت متاثر

حیدرآباد17ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)تلنگانہ کے محبوب آباد ریلوے اسٹیشن کی اپ لائن میں پٹریوں کے ٹوٹ جانے کے سبب ٹرینوں کی آمد ورفت متاثر رہی ۔یہ واقعہ آج صبح پیش آیاجس کے ساتھ ہی ٹرینوں کو مین لائن منتقل کردیا گیا۔سکندرآباد جانے والی گولکنڈہ ریلوے ایکسپریس ، قاضی پیٹ جانے والی منوگورو پاسنجر ٹرین اس واقعہ کے سبب پلیٹ فارم پر آنے کے بجائے مین لائن روانہ ہوگئیں جس پر مسافرین کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔اس واقعہ کے ساتھ ہی ریلوے کے تکنیکی اسٹاف نے وہاں پہنچ کر پٹریوں کی مرمت کے کام کا آغاز کردیا۔

 

پی آر ٹی یو ٹی ۔ ایس ضلع حیدرآباد کے انتخابات
حیدرآباد 17 ستمبر (پریس نوٹ) پی آر ٹی یو (ٹی ایس) ضلع حیدرآباد کے انتخابات 14 ستمبر کو پی آر ٹی یو (ٹی ۔ ایس) بھون میں منعقد ہوئے۔ مہمان خصوصی کے جناردھن ریڈی ایم ایل سی، موہن ریڈی، پی آر ٹی یو صدر سروتم ریڈی، ریاستی جنرل سکریٹری جنا کیشو ریڈی کی موجودگی میں حیدرآباد ضلع کے انتخابات عمل میں آئے۔ جس میں ضلع صدر ٹی تروپتی ریڈی، جنرل سکریٹری بی مدھو سودھن ریڈی اور جناب محمد منصور علی ایس اے فزیکل سائنس، جی ایچ ایس ٹی ٹی ڈی سنگھ کو ضلع سکریٹری منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر بنڈلہ گوڑہ کے جناب محمد عبدالجبار، عنایت علی، اسد علی، صمصام الحق، انور اللہ شریف، عبداللہ، محمد عظیم، محمد تمیم، محمد رفیع، عبدالملک، نصیرالدین، اعجاز الدین، سید فریدالدین، عبدالباری، ماجد اقبال نے پی آر ٹی یو (ٹی ۔ ایس) میں شمولیت اختیار کی۔

 

TOPPOPULARRECENT