Wednesday , December 12 2018

محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست میں مرد حضرات کا حجامہ کیمپ

حیدرآباد 20 فبروری (راست) روزنامہ سیاست کی جانب سے ایک روزہ مفت حجامہ کیمپ برائے مرد حضرات کا بروز ہفتہ 22 فبروری (21 ربیع الثانی) صبح 9 بجے دن سے 2 بجے دن تک محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈی نیٹر کیمپ نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب جنھوں نے ح

حیدرآباد 20 فبروری (راست) روزنامہ سیاست کی جانب سے ایک روزہ مفت حجامہ کیمپ برائے مرد حضرات کا بروز ہفتہ 22 فبروری (21 ربیع الثانی) صبح 9 بجے دن سے 2 بجے دن تک محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈی نیٹر کیمپ نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب جنھوں نے حجامہ پر ایم ڈی نے کہا ہے کہ نگرانی میں یونانی ڈاکٹرس، ڈاکٹر محمد نذیر، ڈاکٹر محمد مشتاق، ڈاکٹر محمد مزمل، ڈاکٹر ایم اے قدوس کے علاوہ دیگر ڈاکٹروں کی ٹیم مریضوں کا مفت معائنہ اور علاج کرے گی۔ بعد تشخیص مرض کی نوعیت سے کپ لگائے جائیں گے۔ کپ کی قیمت مریض سے لی جائے گی اور فی کپ 50 روپئے لی جائے گی۔ ایسے مریض جو کمر کے درد، گردن کے درد، گھٹنوں کے درد، پیٹھ کے درد، پٹھوں کا اکڑاؤ کے علاوہ شوگر کے مریض جن کا شوگر لیول 250 سے کم ہو، اس کے علاوہ صحتمند افراد بھی سنت کی روشنی میں حجامہ کرواسکتے ہیں اور رجسٹریشن 11 بجے دن سے 4 بجے دن تک فون نمبر 040-65699966 پر کروائیں۔

TOPPOPULARRECENT