Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / محبوب نگر آبپاشی پراجکٹس کو مارچ 2016 تک تکمیل کرنے کی ہدایت

محبوب نگر آبپاشی پراجکٹس کو مارچ 2016 تک تکمیل کرنے کی ہدایت

وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ کا جائزہ اجلاس ، کنٹراکٹرس اور عہدیداروں کو انتباہ
حیدرآباد ۔ 16 ۔ اکٹوبر : ( آئی ایس ایس ) : وزیر آبپاشی تلنگانہ ریاست مسٹر ٹی ہریش راؤ نے کنٹراکٹروں کو ہدایت دی کہ وہ مارچ 2016 تک محبوب نگر ضلع کے التواء کا شکار آبپاشی پراجکٹس کی تکمیل کریں ۔ وہ آج یہاں بھیما ، کلواکرتی ، نتم پاڈو اور کوئیل ساگر پراجکٹس پر سینئیر عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ محبوب نگر ضلع کے سینکڑوں ایکڑ اراضی پر آبپاشی پراجکٹس التواء کا شکار ہیں جس کو جلد سے جلد مکمل کریں ۔ وزیر نے کنٹراکٹرس کو انتباہ دیا کہ وہ بلاکسی تاخیر کے اپنی ذمہ داری کو مقررہ وقت میں تکمیل کریں بصورت دیگر ایجنسیوں کے خلاف کارروائی کو ناگزیر قرار دیا ۔ کیوں کہ وہ ٹنڈرس کے حصول میں ٹال مٹول اختیار کررہے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ریاستی حکومت نے جی او 123 آبپاشی پراجکٹس کے لیے جاری کیا ہے ۔ عہدیداروں سے خواہش کی کہ وہ جی او پر عمل کرتے ہوئے پراجکٹس کے لیے اراضیات حصول کا آغاز کریں ۔ انہوں نے اراضیات حصول میں تاخیر کرنے والے عہدیداروں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا اشارہ دیا اور کہا کہ وہ اراضی متاثرہ افراد کو معاوضہ مارکٹ شرح کی بنیاد پر ادا کئے جائیں ۔ مسٹر ٹی ہریش راؤ وزیر آبپاشی نے مزید کہا کہ سال 2016 تک 203 لاکھ ایکڑ اراضی کے ذریعہ بھیما پراجکٹ ، 3.04 لاکھ ایکڑ اراضی کے ذریعہ کلواکرتی ، 2 لاکھ ایکڑ اراضی سے نتم پاڈو اور تقریبا 60 ہزار ایکڑ اراضی سے کوئیل ساگر پراجکٹس کی تکمیل عمل میں لائے جائیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT