Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / محبوب نگر اور بھدرا چلم میں درجہ حرارت 41.8 ڈگری سلسئیس

محبوب نگر اور بھدرا چلم میں درجہ حرارت 41.8 ڈگری سلسئیس

حیدرآباد 10 اپریل ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ میں محبوب نگر اور بھدرا چلم انتہائی گرم ترین مقامات ہیں۔ آج ان مقامات پر اعظم ترین درجہ حرارت 41.8 ڈگری سلسئیس ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی ۔ محکمہ نے پیش قیاسی کی کہ تلنگانہ میں آج شام یا کل صبح تک کچھ مقامات پر ہلکی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوسکتی ہے ۔ دوسرے مقامات میں نظام آباد میں 41.4 ڈگری سلسئیس ‘ میدک میں 41.3 سلسئیس اور راما گنڈم میں 41.2 ڈگری سلسئیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ حیدرآباد میں درجہ حرارت 40.7 ڈگری سلسئیس ریکارڈ کیا گیا ۔ ریاست میں اعظم ترین درجہ حرارت کچھ مقامات پر دو یا تین ڈگری معمول سے زیادہ ہے ۔ کئی مقامات پر درجہ حرارت 40 ڈگری سلسئیس سے متجاوز ہوگیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT