Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر سے سال حال صرف 161 افراد حج کیلئے منتخب

محبوب نگر سے سال حال صرف 161 افراد حج کیلئے منتخب

مکتھل۔/26مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع حج کمیٹی محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب پورے ضلع محبوب نگر سے سال حال حج کے بابرکت سفر پر روانہ ہونے کیلئے درخواستیں داخل کرنے والوں کی تعداد 999 تھی جس میں چار سال سے مسلسل درخواستیں داخل کرنے والے اور 70سال سے زائد عمر کے زمرہ 136افراد کو منتخب کیا گیا جبکہ قرعہ کے ذریعہ صرف 25افراد کا انتخاب عمل میں آیا۔ اس طرح ضلع محبوب نگر سے جملہ 161افراد اس سال حج کے سفر کیلئے روانہ ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT