Wednesday , June 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر سے غلاف مبارک کی اجمیر شریف کو روانگی

محبوب نگر سے غلاف مبارک کی اجمیر شریف کو روانگی

محبوب نگر /22 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سید عبدالکریم کی اطلاع کے بموجب تنظیم غلامان خواجہ کی جانب سے بڑے ہی عقیدت و احترام کے ساتھ غلاف مبارک اجمیر شریف کو روانہ کیا گیا ۔ پورگرام کے مطابق بتاریخ 21 اپریل بروز منگل بعد نماز ظہر فاتحہ خوانی و دعوت طعام عام و خاص انتظام کیا گیا ۔ بعد نماز مغرب غلاف مبارک کا جلوس بمقام گولڈن سپلائی کمپن

محبوب نگر /22 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سید عبدالکریم کی اطلاع کے بموجب تنظیم غلامان خواجہ کی جانب سے بڑے ہی عقیدت و احترام کے ساتھ غلاف مبارک اجمیر شریف کو روانہ کیا گیا ۔ پورگرام کے مطابق بتاریخ 21 اپریل بروز منگل بعد نماز ظہر فاتحہ خوانی و دعوت طعام عام و خاص انتظام کیا گیا ۔ بعد نماز مغرب غلاف مبارک کا جلوس بمقام گولڈن سپلائی کمپنی سے برآمد ہوا ۔ جسکی قیادت شاہ محمد غوث پاشاہ قادری شرفی اتمؔ ، متولی درگاہ شریف حضرت برہنہ پادشاہ و سپرست تنظیم غلامان خواجہ و مولانا محمد محسن پاشاہ قادری نقشبندی نے کی ۔ صدر تنظیم محمد قادر علی خان ، معتمد محمد مقبول بھائی و دیگر اراکین تنظیم و عاشقان خواجہ کے ایک ہجوم نے جلوس میں شرکت کی ۔ فقرہ کی جماعت کے ساتھ جلوس I ٹاون سے ہوتا ہوا سنٹرل لائبریری چوراستہ گڑھیال چوک سے ہوتا ہوا ریلوے اسٹیشن پہونچا جو اجمیر شریف میں حضرت خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں پیش کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT