Saturday , January 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں’’ ہجرت اور حکمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘پر خطاب

محبوب نگر میں’’ ہجرت اور حکمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘پر خطاب

محبوب نگر 25 اگست (فیاکس) مسجد اسمعیل محبوب نگر میں ’’ہجرت اور حکمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘کے زیر عنوان جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ جلسہ کی نگرانی جناب امجد علی معتمد تعمیر ملت شاخ محبوب نگر نے کی ۔ جلسہ کا آغاز جناب سید جمشید اسمعیل کی قرائت کلام پاک سے ہوا ۔ مہمان مقرر جناب شیخ سالم زبیدی نے مذکورہ بالا عنوان پر تفصیل سے روشنی ڈ

محبوب نگر 25 اگست (فیاکس) مسجد اسمعیل محبوب نگر میں ’’ہجرت اور حکمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘کے زیر عنوان جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ جلسہ کی نگرانی جناب امجد علی معتمد تعمیر ملت شاخ محبوب نگر نے کی ۔ جلسہ کا آغاز جناب سید جمشید اسمعیل کی قرائت کلام پاک سے ہوا ۔ مہمان مقرر جناب شیخ سالم زبیدی نے مذکورہ بالا عنوان پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے رفقاء پر ڈھائے گئے مظالم و آلام کا تذکرہ کیا۔ وطن پرستی اور قوم پرستی سے بالا تر ہوکر اولین مرکز مرکز دعوت مکہ مکرمہ سے آپ ﷺ نے ہجرت کرنے کی ٹھان لی اس کیلئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جامع منصوبہ بندی کی اور دشمنوں کے ہر حربہ سے بچتے بچاتے مدینہ منورہ ہجرت فرمائی ۔ اس واقعہ ہجرت سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سبق دیا کہ مشکلات و مصائب کے پہاڑ کتنے ہی اونچے ہوں اگر صحیح منصوبہ بندی کی جائے تو ہم ہر مشکل کو دور کر کے اپنی منزل حاصل کرسکتے ہیں ۔ انہو ںنے سیرت النی صلی اللہ علیہ وسلم کا مطالعہ اور سنتوں پر عمل کرنے کی تلقین کی۔

TOPPOPULARRECENT