Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں آج تاریخی جلسہ یادحسینؓ

محبوب نگر میں آج تاریخی جلسہ یادحسینؓ

محبوب نگر ۔ 22 ۔ اکٹوبر ( ذریعہ فیاکس ) محمد انور نقشبندی معتمد مکہ مسجد کی اطلاع کے بموجب محبوب نگر میں ایک تاریخی و مرکزی جلسہ ’’ یاد حسینؓ ‘‘ بمقام مکہ مسجد ویرنا پیٹھ بتاریخ 23 اکٹوبر 2015 بروز جمعہ بعد نماز عشاء منایا جارہا ہے ۔ اس مقدس جلسہ کی سرپرستی و خصوصی خطاب کیلئے مولاناسید شاہ کاظم پاشاہ قادری الموسوی الجیلانی ( سجادہ نشین خانقاہ موسویہ حیدرآباد ) تشریف فرمائیں گے ۔ ان کے خطیب کوتہ کوٹہ حافظ و قاری شاہ محمد عابد حسین قادری الکاظمی اور میزبانی مقرر حافظ و قاری سید بختیار الدین بھی کریں گے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ و قاری محمد الیاس نقشبندی ( امام مکہ مسجد ) کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ اس جلسہ میں کمیٹی کی دعوت پر سید شاہ آل محمد قادری الموسوی الجیلانی ( خلف سوم حضرت کاظم پاشاہ ) بھی شرکت کریں گے ۔ اس جلسہ میںسید صابر قدیری نعت شریف سنائیں گے ۔ مولوی محمد عبدالعزیز معدوم نظامت کے فرائض انجام دینگے ۔ اس جلسہ کو سماعت فرمائے کیلئے مسجد کے باہر LCD کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے ۔ لوگ جلسہ کو سماعت فرمانے کیلئے تمام تعلقہ جات سے تشریف لارہے ہیں ۔ لہذا عامۃ المسلمین سے محمد جہانگیر پاشاہ قادری الکاظمی نے اُمڈتے ہوئے سیلاب کی طرح شرکت فرماکر اہل بیت سے محبت کا ثبوت دیں۔

TOPPOPULARRECENT