Thursday , December 13 2018

محبوب نگر میں آج تحفظ ناموس رسالت کانفرنس

محبوب نگر /2 مارچ ( ذریعہ فیاکس ) محمد طاہر اللہ خان اشرفی معتمد محدث اعظم مشن محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب محدث اعظم مشن شاخ محبوب نگر کے زیر اہتمام 3 مارچ بروز منگل بعد نماز مغرب تا 10 بجے شب بمقام ٹاون ہال گراؤنڈ نزد کلاک ٹاور محبوب نگر میں تحفظ ناموس رسالت کانفرنس منعقد ہوگا ۔ کانفرنس کی نگرانی سید عبدالرزاق شاہ قادری سجادہ نشین بارگ

محبوب نگر /2 مارچ ( ذریعہ فیاکس ) محمد طاہر اللہ خان اشرفی معتمد محدث اعظم مشن محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب محدث اعظم مشن شاخ محبوب نگر کے زیر اہتمام 3 مارچ بروز منگل بعد نماز مغرب تا 10 بجے شب بمقام ٹاون ہال گراؤنڈ نزد کلاک ٹاور محبوب نگر میں تحفظ ناموس رسالت کانفرنس منعقد ہوگا ۔ کانفرنس کی نگرانی سید عبدالرزاق شاہ قادری سجادہ نشین بارگاہ سید مردان علی شاہ کریں گے ۔ جلسہ کو علامہ سید محمد نورانی میاں اشرفی الجیلانی فاضل بغداد فرزند علامہ سید ہاشمی میاں کچھوچھ شریف مخاطب کریں گے ۔ اس کے علاوہ مولانا سید خواجہ معزالدین اشرفی مولانا محمد غیاث پاشاہ قادری شرفی مولانا رحمت اللہ قادری بھی مخاطب کریں گے۔ مولانا مخدوم جمالی اشرفی نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ خواتین کیلئے پردے کا خصوصی انتظام رہے گا ۔

TOPPOPULARRECENT