Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں آج جلسہ بہ یاد حضرت صدیق اکبرؓ

محبوب نگر میں آج جلسہ بہ یاد حضرت صدیق اکبرؓ

محبوب نگر ۔ 31 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سید بادشاہ حسینی کی اطلاع کے بموجب انجمن فیضان شرفیہ ضلع محبوب نگر کے زیراہتمام آج یکم اپریل بروزجمعہ بعد نماز عشاء درگاہ شریف تاج العارفین قطب محبوب نگر حضرت برہنہ بادشاہ محلہ بادشاہ ولی مقرر ہے جس کی نگرانی مولانا سید شاہ امین الدین قادری سجادہ نشین درگاہ حضرت حافظ صاحب کریں گے ۔ اس مقدس جلسہ کو مولانا اظہیری شاہ صاحب چشتی القادری ، مولانا سید چندا حسینی گوگی شریف ، مولانا محمد غیاث پاشاہ قادری شرفی ( اسکالر فارسی ) ، مولانا حافظ زبیر علی مخاطب کریں گے ۔ بعد اختتام جلسہ نعتیہ و منقبتی غیرطرحی مشاعرہ زیرنگرانی حضرت نور آفاقی منعقد ہوگا ۔ جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر حضرت حلیم بابر صدر بزم کہکشاں صادق علی فریدی ، شاہ محمد یوسف شریف قادری ، محمد سلطان چشتی المرزائی ، ڈاکٹر خالق اختر شرکت کریں گے ۔ جناب عزیز معدوم نظامت کے فرائض انجام دینگے ۔ شاہ محمد غوث پاشاہ قادری شرفی اتم بانی محفل کی دعا پر جلسہ کا اختتام عمل میں آئیگا ۔

TOPPOPULARRECENT