Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں آج جلسہ فیضان غوث اعظمؒ

محبوب نگر میں آج جلسہ فیضان غوث اعظمؒ

محبوب نگر ۔26فبروری ( فیکس) محمد جہانگیر پاشاہ قادری الکاظمی صدر بزم قادریہ کاظمیہ کی اطلاع کے بموجب آج بتاریخ 27فبروری بروز ہفتہ بعد نماز عشاء بمقام مسجد صوفیہ محلہ ڈسلیریحبیب نگر جلسہ ’’ فیضآن غوث الآعظمؒ ‘‘ بزم فیضان صوفیہ کے زیراہتمام منایا جارہا ہے ۔ اس مقدس جلسہ میں مولانا سید شاہ آل مصطفیٰ صاحب قادری الموسوی الجیلانی المعروف سید شاہ علی پاشاہ صاحب مخاطب کریں گے ۔ اس جلسہ کی سرپرستی محمد حفیظ چشتی قادری اور نگرانی مولانا سید عبدالرزاق شاہ قادری اور صدارت محمد ظہور ( صدر مسجد صوفیہ) کریں گے ۔ اس جلسہ میں میزبان علمائے اکرام میں حافظ و قاری شاہ محمد عابد حسین قادری الکاظمی خلیفہ حضور خطیب دکن اور حافظ و قاری سید بختیار الدین ( کامل الحدیث جامعہ نظامیہ ) بھی مخاطب کریں گے ۔اس جلسہ مہمانان خصوصی سید شاہ امین الدین قادری ‘ مولانا سید شاہ غوث محی الدین چشتی القادری ‘ مولانا شاہ محمد غوث پاشاہ قادری شری اتم ؔ‘ محمد مظہر حسین شہید ( صدر مرکزی اہل سنت الجماعت کمیٹی ) ‘ خواجہ قطب الدین ٹیچر ‘ میر شعیب علی ‘ محمد سعد علی سعد اللہ جنیدی وغیرہ شرکت کریں گے اور قرآن کلام پاک حافظ و قاری چاند پاشاہ سنائیں گے ۔ جناب عبدالعزیم صاحب معدومؔ نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT