Friday , January 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں آج جلسہ وطرحی نعتیہ مشاعرہ

محبوب نگر میں آج جلسہ وطرحی نعتیہ مشاعرہ

محبوب نگر۔/18جنوری، (فیکس ) حافظ برہان وارث کی اطلاع کے بموجب انجمن فیضان شرفیہ کے زیر اہتمام 19جنوری بروز اتوار بعد نماز عشاء بمقام درگاہ شریف تاج العارفین حضرت برہنہ بادشاہ ؒ محلہ بادشاہ باؤلی جلسہ عظمت مصطفے کا آغازحافظ نذیر الدین قادری کی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔ جس کی نگرانی قاضی سید شاہ غوث محی الدین قادری کریں گے۔

جلسہ کو مولانا ظہیری شاہ چشتی ، مولانا سید چندا حسینی گوگی شریف، مولانا غیاث پاشاہ قادری و دیگر مخاطب کریں گے۔ بعد جلسہ سالانہ طرحی نعتیہ مشاعرہ زیر نگرانی حضرت نور آفاقی منعقد ہوگا۔ جبکہ مہمانان خصوصی کے طور پر مولانا سید شاہ امین دالدین قادری، محمد سلطان الدین چشتی مرزائی، جناب حلیم بابر، جناب صادق علی فریدی، ڈاکٹر خان اختر، محمد مظہر شہید قادری شرفی شرکت کریں گے۔ بعد مشاعرہ محفل سماع منعقد ہوگی۔ شاہ محمد غوث پاشاہ قادری اتم شرفی متولی درگاہ شریف کی دعاء پر محفل کا اختتام عمل میں آئے گا۔

TOPPOPULARRECENT