Wednesday , December 19 2018

محبوب نگر میں آج طرحی مشاعرہ

محبوب نگر ۔ 5 ۔ مارچ ( ذریعہ فیاکس ) میراث شرفی کی اطلاع کے بموجب انجمن فیضان شرفیہ کے زیراہتمام آج 6 مارچ بروز جمعہ بعد نماز عشاء بمقام مکان محمد ابراہیم شاہ قادری شرفی احاطہ درگاہ حضرت محمد عبدالروف ، محلہ مکہ مسجد میں سالانہ گیارہویں شریف حضرت سیدنا غوث اعظم دستگیرؒ مقرر ہے اس ضمن میں دوسرا سالانہ طرحی مشاعرہ بطرحہ ’’ ہومجھ پر خد

محبوب نگر ۔ 5 ۔ مارچ ( ذریعہ فیاکس ) میراث شرفی کی اطلاع کے بموجب انجمن فیضان شرفیہ کے زیراہتمام آج 6 مارچ بروز جمعہ بعد نماز عشاء بمقام مکان محمد ابراہیم شاہ قادری شرفی احاطہ درگاہ حضرت محمد عبدالروف ، محلہ مکہ مسجد میں سالانہ گیارہویں شریف حضرت سیدنا غوث اعظم دستگیرؒ مقرر ہے اس ضمن میں دوسرا سالانہ طرحی مشاعرہ بطرحہ ’’ ہومجھ پر خدارا کرم غوث اعظم ؒ ‘‘ دیا گیا ہے ۔ اس مشاعرہ کی نگرانی جناب حلیم بابر کریں گے ۔ جبکہ مہمانان خصوصی کے طو رپر مولانا ظہیری شاہ چشتی ، محمد سلطان الدین مرزائی ، سید شاہ امین الدین قادری ، جناب صادق فریدی ، ڈاکٹر خالق اختر شرکت کریں گے ۔ بعد مشاعرہ محفل سماع منعقد ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT