Wednesday , April 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں احتجاجی کنٹراکٹ بلدی ملازمین کو اپوزیشن جماعتوں کی تائید

محبوب نگر میں احتجاجی کنٹراکٹ بلدی ملازمین کو اپوزیشن جماعتوں کی تائید

محبوب نگر ۔ 18 ؍ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محبوب نگر بلدیہ کے کنٹراکٹ ملازمین کی ہڑتال کے تیسرے دن بھی ملازمین میونسپل آفس کے احاطہ میں مطالبات کی یکسوئی کے لئے ہڑتال کرتے رہے ۔ ملازمین کے دھرنا اور ہڑتال کی مکمل تائید کرتے ہوئے اپوزیشن کا نگریس ‘ بی جے پی ‘ تلگودیشم ‘ سی پی ایم اور سی پی آئی جماعتوں کے قائدین بھی ہڑتال کیمپ پہونچ کر ملازمین سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ اظہار یگانگت کیا ۔ اس موقع پر این پی وینکیٹش ایڈوکیٹ و انچارج تلگودیشم حلقہ اسمبلی محبوب نگر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلدی کنٹراکٹ ملازمین کو کم سے کم معاوضہ کی ادائیگی میں ناکام ہوچکی ہے ۔ یہاں تک کہ ریاستی حکومت سپریم کورٹ کے احکامات کو بھی نظرانداز کر رہی ہے ۔ اور کے سی آر مخالف مزدور ہونے کا ثبوت دے رہے ہیں ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گائیڈ لائنس کے لحاظ سے کنٹراکٹ ملازمین کو تنخواہیں جاری کئے جائیں ۔ دیگر مسائل فوری حل کئے جائیں ۔ ہڑتالی ملازمین اپنے کیمپ میں ہی پکوان کر رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ مسائل کی یکسوئی تک احتجاج جاری رہے گا ۔ اس موقع پر ضلع بی جے پی صدر پدمجاریڈی روی کشن فلور لیڈر بلدیہ کانگریس ‘ لکشمن یادو صدر ٹاون کانگریس ‘ سید اسماعیل ‘ پاشا کونسلر و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT