Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں اردو اکیڈیمی کے اہلیتی امتحان کا انعقاد

محبوب نگر میں اردو اکیڈیمی کے اہلیتی امتحان کا انعقاد

محبوب نگر /17 نومبر ( ذریعہ ای میل ) مستقر محبوب نگر کے گاندھی روڈ ہائی اسکول میں اردو اکیڈیمی آندھراپردیش کے کمپیوٹر کورسیس میں داخلہ کیلئے اہلیتی امتحان کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں جملہ 457 طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔ مذکورہ امتحان کی نگرانی میں محمد مجاہد الدین انچارج کمپیوٹر ٹریننگ سنٹر و فیاکلٹی ایم حکیم ، محمد خواجہ معین الدین

محبوب نگر /17 نومبر ( ذریعہ ای میل ) مستقر محبوب نگر کے گاندھی روڈ ہائی اسکول میں اردو اکیڈیمی آندھراپردیش کے کمپیوٹر کورسیس میں داخلہ کیلئے اہلیتی امتحان کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں جملہ 457 طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔ مذکورہ امتحان کی نگرانی میں محمد مجاہد الدین انچارج کمپیوٹر ٹریننگ سنٹر و فیاکلٹی ایم حکیم ، محمد خواجہ معین الدین لائبریرین اردو اکیڈیمی لائبریری نے کی ۔ امتحانی مرکز کا معائنہ کرنے والوں میں محمد عبدالہادی ایڈوکیٹ صدر ضلع مجلس ، محمد مشتاق رشید کونسلران بلدیہ ، محمد ذاکر ایڈوکیٹ ، محمد تقی حسین تقی صدر ضلع کانگریس شعبہ اقلیت ، مرزا قدوس بیگ جوائنٹ کنوینر ریاستی مسلم لیگ ، محمد بشیر صاحب ( الحمداللہ سوسائٹی ) سید جمیل احمد ، محمد ضمیر وغیرہ شامل ہیں ۔ امتحان کے انعقاد میں اسٹاف گاندھی روڈ ہائی اسکول ، محمد نظیر احمد صاحب ، عبدالرب صاحب ، ظہیرالدین بابر ، محمد لطیف ، حسین باوزیر ، جونئیر لکچرر ، انجینیلو و دیگر اساتذہ اور معاونین کے علاوہ ماجد جمیل موظف ٹیچر ، ساجد صاحب وغیرہ نے اہم رول ادا کیا ۔

TOPPOPULARRECENT