Monday , June 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں اسکولی امتحانات کے نظام الاوقات پر نظر ثانی

محبوب نگر میں اسکولی امتحانات کے نظام الاوقات پر نظر ثانی

نارائن پیٹ۔ 8 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع محبوب نگر میں جماعت اول تا نہم منعقد ہونے والے امتحانات کے نظام الاوقات میں تبدیلی میں عمل میں لائی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم کے کمشنر کے مراسلہ 51/E1-1/2013 کے مطابق 9 اپریل سے آغاز عمل میں لانے کے بجاے اب امتحانات کا آغآز 16 اپریل سے عمل میں آئے گا۔ ضلع محبوب نگر کے 3,900 سرکاری مدارس میں جماعت اول تا نہم

نارائن پیٹ۔ 8 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع محبوب نگر میں جماعت اول تا نہم منعقد ہونے والے امتحانات کے نظام الاوقات میں تبدیلی میں عمل میں لائی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم کے کمشنر کے مراسلہ 51/E1-1/2013 کے مطابق 9 اپریل سے آغاز عمل میں لانے کے بجاے اب امتحانات کا آغآز 16 اپریل سے عمل میں آئے گا۔ ضلع محبوب نگر کے 3,900 سرکاری مدارس میں جماعت اول تا نہم زیرتعلیم طلباء جن کی تعداد 4,26,154 ہے، کے سالانہ امتحانات 16 اپریل صبح 8 بجے تا 10:30 بجے کے دوران منعقد ہوئے۔ جماعت اول تا پنجم کے امتحانات 16 اپریل تا 21 اپریل اور جماعت ششم تا نہم کے طلباء کے سالانہ امتحانات 16 اپریل تا 23 اپریل کے دوران منعقد ہوں گے۔ امتحانات کے اوقات کار صبح 8 بجے تا 10:30 بجے رکھے گئے ہیں۔ جبکہ 22 اپریل کے دن جماعت ہشتم اور نہم کے لئے صبح اور دوپہر میں بھی امتحان رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT