Thursday , January 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں ایس ایس سی امتحانات کی تیاریاں مکمل

محبوب نگر میں ایس ایس سی امتحانات کی تیاریاں مکمل

محبوب نگر /23 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) 10 ویں جماعت کے سالانہ امتحانات جو 25 مارچ تا 11 اپریل منعقد ہو رہے ہیں ۔ اس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ مسٹر راجیش ڈی ای او نے سیاست نیوز کو بتایا کہ ایس ایس سی کے صد فیصد نتائج کیلئے جو محنت کی گئی ہے توقع ہے کہ نتائج بھی ویسے ہی حاصل ہوں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کے 50002 طلباء و طالبات شرکت کر

محبوب نگر /23 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) 10 ویں جماعت کے سالانہ امتحانات جو 25 مارچ تا 11 اپریل منعقد ہو رہے ہیں ۔ اس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ مسٹر راجیش ڈی ای او نے سیاست نیوز کو بتایا کہ ایس ایس سی کے صد فیصد نتائج کیلئے جو محنت کی گئی ہے توقع ہے کہ نتائج بھی ویسے ہی حاصل ہوں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کے 50002 طلباء و طالبات شرکت کر رہے ہیں جس میں سرکاری مدارس 34,417 اور خانگی مدارس کے 14,463 طلباء شامل ہیں جن کیلئے 226 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ امتحانات کے انعقاد کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ ڈیویژن سطح پر انویجلیٹرس نگرانکاروں کے اجلاس طلب کرکے ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پرچہ سوالات متعلقہ پولیس اسٹیشنوں میں محفوظ کرادئے گئے ہیں ۔ جملہ 2500 انویجلیٹرس کا تقرر ، محکمہ تعلیم ، مالی ، پولیس کے مشترکہ بارہ رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔ جس میں فلائنگ اسکواڈ بھی شامل ہے ۔ امتحانی مراکز کے اطراف 144 سیکشن نافذ رہے گا ۔ مراکز کے حدود میں زیراکس سنٹرس بند رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے 20 امتحانی مراکز میں فرنیچر کی قلت ہے ۔ گدوال میں 2 ونپرتی میں ایک ، نارائن پیٹ میں 3 ، محبوب نگر میں 2 کے علاوہ گٹو ، آئجہ ملاکر میں فرنیچر کی کمی اطلاع وصول ہونے پر وہاں فرنیچر کا انتظام کیا گیا ہے ۔ انہوں نے انبتاہ دیا کہ اگر کوئی انویجلیٹر کسی طالب علم کے ساتھ رقمی معاملت میں ملوث پایا گیا تو سیکشن 24 کے تحت اس کے خلاف کارروائی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ای سسٹم کے تحت جو سوالنامہ تیار کیا گیا ہے اس میں نقل کی گنجائش نہیں ہے ۔ امتحانی مراکز پر پینے کے پای کی فراہمی کیلئے آر ڈبلیو ایس عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے ۔ امتحان کے دوران برقی کٹوتی نہ کرنے برقی عہدیداروں کو پابند کیا گیا ہے ۔ انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ آدھا گھنٹہ قبل اپنے سنٹر پر حاضر رہیں ۔ طالب علم ایک دن قبل ہی مرکز پہونچکر اپنی نشست اور دیگر معلومات سے واقف ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے انویجلیٹرس اور نگرانکاروں کے فون کے استعمال پر پابندی عائد کی ۔ اگزامنیش اسٹاف کو جو شناختی کارڈ جاری کئے گئے ہیں انہیں ساتھ رکھنے کی ہدایت دی ۔

TOPPOPULARRECENT