Tuesday , June 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں بی فارمسیی کا طالب علم گرفتار

محبوب نگر میں بی فارمسیی کا طالب علم گرفتار

محبوب نگر۔/15اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرقہ کی کئی ایک وارداتوں میں ملوث اور جیل کی سزا کاٹنے والے خطرناک عادی سارق کوپولیس نے گرفتار کرلیا۔ ون ٹاون پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں ضلع ایس پی ڈی ناگیندر کمار نے پریس کانفرنس میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آر شنکر نائیک جو بی فارمیسی کا طالب علم تھا، فارمیسی میں زیر تعلیم رہتے ہوئے اپنی خو

محبوب نگر۔/15اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرقہ کی کئی ایک وارداتوں میں ملوث اور جیل کی سزا کاٹنے والے خطرناک عادی سارق کوپولیس نے گرفتار کرلیا۔ ون ٹاون پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں ضلع ایس پی ڈی ناگیندر کمار نے پریس کانفرنس میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آر شنکر نائیک جو بی فارمیسی کا طالب علم تھا، فارمیسی میں زیر تعلیم رہتے ہوئے اپنی خواہشات کی تکمیل کیلئے چوریاں کرتے ہوئے جیل کی سزاء بھی کاٹ چکا تھا لیکن جیل کی سزا بھی اس کی عادت کو بدل نہیں سکی اور پھر سے چوریاں شروع کردیا۔ راتوں میں گھروں میں گھس کر چوریاں کیا کرتا تھا۔ منگل کی شب پدماوتی کالونی کے پٹرول پمپ کے قریب وہ مشتبہ حالت میں گھوم رہا تھا کہ رورل پولیس نے حراست میں لے لیا اور تفتیش کرنے پر اس نے سرقہ کی وارداتوں کا اعتراف کرلیا کہ صرف ماہ سپٹمبر میں ہی اس نے 12مقامات پر چوریاں کی ہیں۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے 44.5 تولے سونا، ساڑھے پانچ کلو چاندی، دو لیاپ ٹاپس، دو ٹی وی، دو کیمرے اور دو ٹیاپس جس کی قیمت 16.11لاکھ روپئے بتائی گئی ہے ضبط کرلیا۔ ایس پی نے مزید بتایا کہ اس پر جملہ 62 کیسس درج ہیں جن میں 51کیسس ضلع محبوب نگر میں ہی درج ہیں۔ 22ناقابل ضمانت وارنٹ ہیں اور سارق پر شمس آباد، نارائن پیٹ، کتور شاد نگر پولیس اسٹیشنوں میں کیس درج ہیں۔ سارق کو گرفتار کرنے پر سرکل انسپکٹر رورل سرینواسلو، اسٹاف رگھوناتھ ریڈی، عارف، نواز اور جگدیش کو نقد انعام سے نوازا گیا۔پریس کانفرنس میں ایڈیشنل ایس پی ملا ریڈی، ڈی ایس پی کرومورتی اور دیگر پولیس عہدیدار موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT