Thursday , December 13 2018

محبوب نگر میں تلنگانہ تہذیب کے فروغ کے ضمن میں مشاعرہ

محبوب نگر۔ 20 اپریل (فیاکس) ریاستی حکومت کی جانب سے 21 اپریل 2015ء کو 9 بجے شب ضلع پریشد میٹنگ ہال محبوب نگر میں ریاست تلنگانہ کی تہذیب کے فروغ کے سلسلے میں ایک غیرطرحی مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس میں محبوب نگر کے نمائندہ شعراء کرام اپنا کلام پیش کریں گے۔ اس مشاعرہ کی صدارت شریمتی ڈاکٹر ٹی کے سری دیوی (آئی اے ایس)، ضلع کلکٹر و

محبوب نگر۔ 20 اپریل (فیاکس) ریاستی حکومت کی جانب سے 21 اپریل 2015ء کو 9 بجے شب ضلع پریشد میٹنگ ہال محبوب نگر میں ریاست تلنگانہ کی تہذیب کے فروغ کے سلسلے میں ایک غیرطرحی مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس میں محبوب نگر کے نمائندہ شعراء کرام اپنا کلام پیش کریں گے۔ اس مشاعرہ کی صدارت شریمتی ڈاکٹر ٹی کے سری دیوی (آئی اے ایس)، ضلع کلکٹر و ضلع مجسٹریٹ فرمائیں گی۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جوپلی کرشنا راؤ ریاستی وزیر صنعت و حرفت، ڈاکٹر سی لکشماریڈی ریاستی وزیر صحت، وی سرینواس گوڑ، پارلیمنٹری سیکریٹری برائے ریاست تلنگانہ، بی بھاسکر چیرمین ضلع پریشد محبوب نگر، اے بی جیتندر ریڈی ایم پی ، ایس جگدیشور ریڈی ایم پی، شری نندی ایلیا ایم پی، شری وشوا پرتاپ (آئی پی ایس)، ایس پی محبوب نگر، ڈاکٹر راجہ رام جوائنٹ کلکٹر، رام کشن ڈسٹرکٹ ریوینیو آفیسر، ہنمنت راؤ آر ڈی او وغیرہ شرکت کریں گے۔ جناب محمد ظہیرالدین ڈیولپمنٹ آفیسر، ہینڈلومس و ٹیکسٹائلز حکومت تلنگانہ اس تقریب کے کنوینر ہوں گے۔ عوام خاص طور سے محبان اُردو سے خواہش کی جاتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اس جلسہ و مشاعرہ کو کامیاب بنائیں۔

TOPPOPULARRECENT