Monday , June 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں جلسہ سیرت النبیﷺ و نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

محبوب نگر میں جلسہ سیرت النبیﷺ و نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

محبوب نگر /19 جنوری (فیکس) بزم کہکشاں محبوب نگر کے زیر اہتمام 18 جنوری 3 بجے دن بمقام کہکشاں اردو ہال نیو ٹاؤن محبوب نگر میں جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم و طرحی نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ جلسہ کی نگرانی ڈاکٹر شیخ سیادت علی نے کی۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد کریم اللہ ڈسٹرکٹ مائناریٹی آفیسر نے شرکت کی۔ جلسہ کا آغاز

محبوب نگر /19 جنوری (فیکس) بزم کہکشاں محبوب نگر کے زیر اہتمام 18 جنوری 3 بجے دن بمقام کہکشاں اردو ہال نیو ٹاؤن محبوب نگر میں جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم و طرحی نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ جلسہ کی نگرانی ڈاکٹر شیخ سیادت علی نے کی۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد کریم اللہ ڈسٹرکٹ مائناریٹی آفیسر نے شرکت کی۔ جلسہ کا آغاز جناب غوث پاشاہ قادری اتم شرفی نے قراء ت کلام پاک سے کیا، جب کہ نعت شریف سید کلیم اللہ حسینی گولڈ میڈلسٹ نعت خواں نے دلنشین ترنم میں پیش کی۔

نظامت کے فرائض ڈاکٹر سلیم عابدی نے انجام دیئے۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جناب ہارون رشید ایڈوکیٹ اور ڈاکٹر سیادت علی نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں طرحی مشاعرہ زیر نگرانی جناب نور آفاقی شاہ منعقد ہوا۔ مشاعرہ میں نور آفاقی، ظہیر ناصری، صادق فریدی، حلیم بابر، سلیم عابدی، غوث پاشاہ قادری اتم، رشید رہبر ہاشمی، ناصر بن احمد ناصر، جلیل رضا، اسماعیل قیصر، باسط مظہری، خواجہ معین الدین نشتر، کمسن طالب علم توصیف احمد ناصری نے طرحی نعتیہ کلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ آخر میں جناب محمد کریم اللہ ڈسٹرکٹ مائناریٹی آفیسر نے حکومتی اسکیموں پر روشنی ڈالی اور اس سے استفادہ کی گزارش کی۔ مشاعرہ نہایت کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔

TOPPOPULARRECENT