Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں جناب زاہد علی خان کا زبردست خیرمقدم

محبوب نگر میں جناب زاہد علی خان کا زبردست خیرمقدم

محبوب نگر /7 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایم ایس کریٹیو اسکول کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کیلئے محبوب نگر تشریف لائے ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خان صاحب نے مسجد محمدی آمینہ اور بامسدوس سوشیل سرویس سنٹر کی عمارت کا معائنہ کیا ۔ متولی مسجد ڈاکٹر ناصر بن علی بامسدوس نے جناب زاہد علی خان کا استقبال کیا ۔ جناب زاہد علی خان صاحب مسجد کی تعمیر اور کنندہ کتبوں کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ بعد ازاں مسجد سے متصل بامسدوس سوشیل سرویس سنٹر کی عمارت کا بھی معائنہ کیا ۔ ٹیلرنگ سنٹر کمپیوٹر لیاب اور کوچنگ کی کلاس رومس کا معائنہ کیا ۔ محمد سلیم نواب صدر بامسدوس سوشیل سرویس سنٹر کے ادارہ کے سرگرمیوں سے جناب زاہد علی خان صاحب کو واقف کروایا ۔ متولی مسجد اور انتظامی کمیٹی کی جانب سے جناب زاہد علی خان صاحب کی شال پوشی کی گئی اور انہیں ایوارڈ عطا کئے جانے پر مبارکباد دی ۔ جناب زاہد علی خانصاحب نے ادارے کی سرگرمیوں پراطمینان کا اظہار کیا اور آئندہ ادارہ سیاست کے مکمل تعاون کا تیقن دیا اور متولی مسجد و بانی بامسدوس سوشیل سرویس سنٹر ڈاکٹر ناصر بن علی بامسدوس کی خدمات کی ستائش کی ۔ اس موقع پر صدر سنٹر محمد سلیم نواب نائب صدر انور پاشاہ ، معتمد داؤد امجد ایڈوکیٹ ، شریک معتمد تقی حسین تقی دیگر اراکین محمد عبیداللہ ، محمد اقبال ، محمد ظہور احمد وغیرہ بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT