Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں دینی گرمائی کلاسیس

محبوب نگر میں دینی گرمائی کلاسیس

محبوب نگر۔/17اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدرسہ تجوید القرآن محبوب نگر میں 40روزہ دینی کلاسیس سابق کی طرح امسال بھی مدرسہ تجوید القرآن شاہ صاحب گٹہ میں شروع کی جارہی ہیں۔ اسکولس اور کالجس میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کیلئے نورانی قاعدہ مع تجوید، ناظرہ قرآن مع تجوید، اذکار نماز، دعائیں ، احادیث، وضو اور نماز کی عملی مشق، اردو کے علاوہ بنیادی دینی تعلیم دی جائے گی۔ تعلیم کا آغاز 21اپریل سے ہوگا۔ داخلے جاری ہیں۔ بانی و ناظم حافظ سید عظمت علی شاہ قادری ( سہیل شاہ ) نے اولیاء سے بچوں کو داخلہ دلانے کی گذارش کی ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9908424786 پر ربط کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT