Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں سی سی روڈ کا افتتاح

محبوب نگر میں سی سی روڈ کا افتتاح

محبوب نگر ۔ 15 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجلس انتظامی جامع مسجد محبوب نگر محمد عبدالرفیع ذکی اور نائب معتمد محمد عبدالرحمن ریگل کی مؤثر نمائندگی کے نتیجہ میں مسجد سے متصل سی سی روڈ کی تعمیر کا افتتاح عمل میں لایا گیا۔ مقامی ایم ایل اے وی سرینواس گوڑ نے تعمیری کام کا افتتاح کیا۔ گوڑ کو واقف کرایا کہ مسجد کے اطراف رہائشی علاقے کے عوام مسجد کے باب الداخلے کے قریب کچرا ڈال رہے ہیں۔ ایک طرف مسجد کی بے حرمتی دوسری طرف بدبو اور تعفن سے مصلیوں کو کافی تکلیف ہورہی ہے۔ عوام کو متنبہ کیا گیا اور کمشنر بلدیہ کو توجہ دلائی گئی لیکن اس کا کوئی اثر نہیں ہورہا ہے جس پر ایم ایل اے نے کمشنر بلدیہ کو فون پر بات کرتے ہوئے کچرہ کے مقام کی تبدیلی اور صفائی کروانے کو کہا۔ اس موقع پر ایم ایل اے نے مسجد کے احاطہ میں جاری تعمیری کاموں کا معائنہ کیا اور اطمینان ظاہر کرتے ہوئے تیقن دیا کہ مصلیوں کی سہولت کیلئے مزید فنڈز جاری کروائے جائیں گے۔ اس موقع پر مولانا محمد اسمعیل چشتی امام جامع مسجد، محمد تاج الدین نقشبندی خازن، محمد عبدالمجید خان، سید محمد، محمد اقبال انجینئر، راجیشور گوڑ ٹی آر ایس قائد کے علاوہ مصلیان موجود بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT