Saturday , December 15 2018

محبوب نگر میں طلبہ کے دینی و علمی مقابلے

محبوب نگر۔ 15 ڈسمبر (فیاکس) محمد امجد علی معتمد تعمیر ملت ضلع محبوب نگر کی اطلاع کے مطابق کل ہند مجلس تعمیر ملت شاخ ضلع محبوب نگر کے زیراہتمام میلادالنبیؐ کے ضمن میں طلباء و طالبات کیلئے ہر سال کی طرح امسال بھی تعلیمی مقابلہ جات کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس اہتمام و مساعی کے اغراض و مقاصد میں نئی نسل کو تاریخ اسلام، صاحب قرآن م

محبوب نگر۔ 15 ڈسمبر (فیاکس) محمد امجد علی معتمد تعمیر ملت ضلع محبوب نگر کی اطلاع کے مطابق کل ہند مجلس تعمیر ملت شاخ ضلع محبوب نگر کے زیراہتمام میلادالنبیؐ کے ضمن میں طلباء و طالبات کیلئے ہر سال کی طرح امسال بھی تعلیمی مقابلہ جات کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس اہتمام و مساعی کے اغراض و مقاصد میں نئی نسل کو تاریخ اسلام، صاحب قرآن محسن انسانیت سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ اور صحابہ کرامؓ و صحابیات کی مقدس و بابرکت سیرت طیبہ اور ان کی بے مثل خدمات سے واقف کرانا نیز ذہن سازی کے ساتھ ساتھ زندگیوں میں بہ لحاظ شرعی احکامات تعمیری تبدیلی لانا اور نئی نسل کی صلاحیتوں کو ابھارنا اور بروئے کار لانا ہے۔ نئی نسل میں تحریری و تقریری مخفی صلاحیتوں کو ابھارنا حوصلہ اور ہمت پیدا کرنا ہے۔ تحریری مقابلہ ہائی اسکول، جونیر و ڈگری کالج کے طلباء و طالبات کیلئے 21 ڈسمبر بروز اتوار صبح 10 تا 12 بجے بمقام گورنمنٹ بوائز جونیر کالج محبوب نگر میں منعقد ہوگا۔ اسی طرح تقریری مقابلہ 25 ڈسمبر بروز جمعرات صبح 10 تا 12:30 بجے طالبات کیلئے، دوپہر میں طلباء کیلئے بمقام مدرسہ تجویدالقرآن شاہ صاحب گٹہ میں منعقد ہوں گے۔ عنوانات ہائی اسکول گروپ طلبہ کیلئے حضورؐ کی مکّی زندگی، طالبات کیلئے حضرت خدیجہؓ کی سیرت، جونیر کالج طلباء کیلئے حضورؐ کی مدنی زندگی، طالبات کیلئے حضورؐ کی صاحبزادیاں، ڈگری طلباء کیلئے غزوہ بدر اور اس کی اہمیت ، طالبات کیلئے اسلام میں عورت کا مقام ہے۔ اولیائے طلباء سے گزارش ہے کہ ان مقابلہ جات میں زیادہ سے زیادہ شریک مقابلہ کریں۔ فون نمبرات 9849578605 یا 9908424786 پر رابطہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT