Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں علامہ اقبال و مولانا ابوالکلام آزاد تقاریب

محبوب نگر میں علامہ اقبال و مولانا ابوالکلام آزاد تقاریب

محبوب نگر ۔ 12نومبر ( فیکس) اسلاف کے کارناموں کو یاد رکھنا اور ان سے درس حاصل کرنا اسلامی شعار ہے ۔ اس مقصد کے تحت بزم کہکشاں کے زیراہتمام 9نومبر 3بجے دن کہکشاں ہال میں ملک کی مایہ ناز ہستیاں مسرز علامہ اقبال و مولانا ابوالکلام آزاد کی یاد میں خوشگوار تقاریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ علامہ اقبال کے جلسہ کی صدارت ڈاکٹر شیخ سیادت علی معاون

محبوب نگر ۔ 12نومبر ( فیکس) اسلاف کے کارناموں کو یاد رکھنا اور ان سے درس حاصل کرنا اسلامی شعار ہے ۔ اس مقصد کے تحت بزم کہکشاں کے زیراہتمام 9نومبر 3بجے دن کہکشاں ہال میں ملک کی مایہ ناز ہستیاں مسرز علامہ اقبال و مولانا ابوالکلام آزاد کی یاد میں خوشگوار تقاریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ علامہ اقبال کے جلسہ کی صدارت ڈاکٹر شیخ سیادت علی معاون صدر سوسائٹی نے کی جبکہ مولانا ابوالکلام آزاد کے جلسہ کی صدارت ممتاز ادیب سید نصیر الدین احمد سرپرست سوسائٹی نے کی ۔ جلسہ کو صدور کے علاوہ محمد حنیف صدر سوسائٹی ظہیر ناصری چشتی القادری و قدیر صدیقی موظف تحصیلدار نے ان دونوں حضرات کو خراج عقیدت پیش کی اور کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری ملت اسلامیہ کیلئے ایک درس کی حیثیت رکھتی ہے ۔ دنیائے اسلام میں علامہ اقبال کا مقام بہت بلند ہے ‘ اسطرح مولانا آزاد نے آزادی ہند کیلئے کئی سال جیل میں گذارے ۔ مسلمانوں کی بھلائی کیلئے ان کی تقاریر اور کتابیں دستاویزی حیثیت رکھتی ہیں ۔ انہوں نے اپنی وفاداری کے ذریعہ ثابت کردیا کہ مسلمان کے ایمان میں وفاداری بھی شامل ہے ۔ ہیندوستان کے پہلے وزیر تعلیم کی حیثیت سے نمایاں خدمات انجام دیں ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر اس بات کا مطالبہ کیا گیا کہ جسطرح دیگر قائدین کی یوم پیدائش پر تعطیل بطور احترام دی جاتی ہے ‘ اسی طرح علامہ اقبال اور مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش پر بھی تعطیل دی جانی چاہیئے ۔ جناب قدیر صدیقی نے اعلانا کیا کہ وہ 11نومبر کو منعقد شدنی اجلاس میں تلگو زبان میں مولانا آزاد کے حالات زندگی پیش کریں گے تاکہ نہ صرف مسلمان طلبہ بلکہ ہندو طلبہ بھی ایسے عظیم وفادار رہنما کے بارے میں واقفیت حاصل کرسکیں ۔ محب اردو امان اللہ خان ‘ انجم برہانی چلبل رضا نے بھی اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا ‘ جناب حلیم بابر نے نظامت کی اور شکریہ ادا کیا ۔

TOPPOPULARRECENT