Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں فرقہ پرستوں کی شرانگیزی

محبوب نگر میں فرقہ پرستوں کی شرانگیزی

اقلیتی طبقہ کے افراد پر حملہ، خواتین اور بچے زخمی
محبوب نگر۔/6اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں اکثریتی فرقہ کے افراد نے ایک خاتون اور دیگر اقلیتی طبقہ کے افراد پر حملہ کردیا۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق ضلع کے کوکنٹلہ موضع میں یہ واقعہ پیش آیا۔ دونوں فرقوں کے افراد کے بیچ کچھ عرصہ سے مسجد کی اراضی کے مسئلہ پر تنازعہ جاری تھا۔ محبوب نگر کے مسلم قائدین کی نمائندگی پر سرکل انسپکٹر پولیس آتما کور نے دونوں فرقوں کے نمائندوں کو طلب کرتے ہوئے صلح کروادی تھی، اکثریتی فرقہ کے افراد نے مسلم مکانات پر سنگباری اور حملہ کردیا۔ چنانچہ کئی افراد جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں زخمی ہوگئے۔ جنہیں محبوب نگر گورنمنٹ ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ ٹی آر ایس قائد امتیاز اسحق نے زخمیوں کی عیادت کی اور متعلقہ پولیس عہدیداروں سے ربط پیدا کرکے خاطیوں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ زخمیوں کی عیادت کرنے والوں میں مولانا عبدالناصر مظاہری، معین علی، ابراہیم قادری اور دیگر تھے۔

TOPPOPULARRECENT