Thursday , September 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں قلت آب دور کرنے کیلئے میونسپل کمشنر سے نمائندگی

محبوب نگر میں قلت آب دور کرنے کیلئے میونسپل کمشنر سے نمائندگی

محبوب نگر /18 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سید تقی الدین سکریٹری جہانگیر پیراں آئی ٹی آئی محبوب نگر نے شہریان محبوب نگر کے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے میونسپل کمشنر امریا سے ملاقات کی اور شہریان محبوب نگر کی شدید تکالیف کا ذکر کرتے ہوئے بتاے کہ مستقر کے تمام محلہ جات میں پینے کے پانی کیلئے لوگ تڑپ رہے ہیں ۔ گذشتہ 17 دن سے نلوں کے ذریعہ پانی ک

محبوب نگر /18 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سید تقی الدین سکریٹری جہانگیر پیراں آئی ٹی آئی محبوب نگر نے شہریان محبوب نگر کے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے میونسپل کمشنر امریا سے ملاقات کی اور شہریان محبوب نگر کی شدید تکالیف کا ذکر کرتے ہوئے بتاے کہ مستقر کے تمام محلہ جات میں پینے کے پانی کیلئے لوگ تڑپ رہے ہیں ۔ گذشتہ 17 دن سے نلوں کے ذریعہ پانی کی سربراہی مسدود ہے ۔ سربراہی کا وقفہ بھی گھٹاتے ہوئے صرف ایک گھنٹہ تک محدود کردیا گیا ہے ۔ ذرائع کی اطلاع کے مطابق رامن پاڈ سے پانی کیلئے بچھائی گئی پائپ لائین سے پانی رس رہا ہے ۔ پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے فوری پائپ لائین کی درستگی کا انہوں نے کمشنر سے مطالبہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT