Thursday , January 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں محبان ملت فورم کے دفتر کا افتتاح

محبوب نگر میں محبان ملت فورم کے دفتر کا افتتاح

محبوب نگر /7 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محبان ملت فورم حلقہ تلنگانہ کے دفتر کے افتتاح بدست مبارک طیر طریقت شاہ محمد غوث پاشاہ قادری شرفی اتم کے ہاتھوں اکبر منزل قدیم دواخانہ روڈ پر عمل میں آیا ۔ افتتاح قرات کلام پاک سے ہوا ۔ محمد مظہر شہید بانی و کنوینر محبان ملت فورم نے فورم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہندوستان کی 6 عظیم

محبوب نگر /7 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محبان ملت فورم حلقہ تلنگانہ کے دفتر کے افتتاح بدست مبارک طیر طریقت شاہ محمد غوث پاشاہ قادری شرفی اتم کے ہاتھوں اکبر منزل قدیم دواخانہ روڈ پر عمل میں آیا ۔ افتتاح قرات کلام پاک سے ہوا ۔ محمد مظہر شہید بانی و کنوینر محبان ملت فورم نے فورم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہندوستان کی 6 عظیم شخصیتوں قائد ملت مولانا محمد اسمعیل بانی انڈین یونین مسلم لیگ ، قائد ملت مولانا سید جلیل اللہ حسینی بانی تعمیر ملت ، سی ایچ محمد کویا سابق ڈپٹی چیف منسٹر کیرالا ، مجاہد ملت محمد ابراہیم سلیمان سیٹھ سابق ایم پی فخر ہند غلام محمود بنات والا ایم پی ، رفیق ملت سید غوث خاموشی نے ملت اسلامیہ کی خدمت کے جو نقصود چھوڑے ہیں ان کے نظریات اور آئیڈیالوجی سے قوم کو روشناس کرانا اور اس پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دینا فورم کا مشن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فورم عنقریب کرناٹک اور مہاراشٹرا میں بھی اپنی شاخوں کا قیام عمل میں لارہی ہے ۔ مولانا خواجہ فیض الدین نقشبندی نے بھی مخاطب کیا ۔ اس موقع پر خالاد زبیدی صدر ریاستی مسلم لیگ ، امجد علی صدر ضلع تعمیر ملت ، افتخار الدین احمد ایڈوکیٹ ہائی کورٹ ، سید تقی الدین سکریٹری جے بی آئی ٹی سی ، محمد انور ، مرزا قدوس بیگ نائب صدر مسلم لیگ میر شعیب علی ترجمان محبان ملت فورم کے شکریہ پر پرووگرام اختتام کو پہونچا ۔

TOPPOPULARRECENT