Monday , April 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں موقوفہ اراضی کے سروے کا آغاز

محبوب نگر میں موقوفہ اراضی کے سروے کا آغاز

ضلع کلکٹر کی ہدایت پر وقف بورڈ اور محکمہ لینڈ ریکارڈ کی مشترکہ کارروائی

محبوب نگر۔/17جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر محبوب نگر کے قلب نیو ٹاؤن کی اہم شاہراہ حیدرآباد روڈ پر واقع موقوفہ اراضی جو سروے نمبرات 77 اور 78 کے تحت ہے۔ ضلع کلکٹر رونالڈ روز کی ہدایت پر آج وقف بورڈ اور محکمہ سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ کے عہدیداران نے مشترکہ سروے کا آغاز کیا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ جاریہ ماہ کے اوائل میں سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر نے یکطرفہ سروے کیا تھا جس کے ساتھ ہی مسلم قائدین نے زبردست احتجاج درج کروایا اور ضلع کلکٹر سے مطالبہ کیا تھا کہ ہائی کورٹ میں مذکورہ اراضی کا مقدمہ زیر دوران ہے۔ اے ڈی لینڈ ریکارڈ نے سروے کرکے عدالت کی تحقیر کے مرتکب ہوئے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے اور وقف بورڈ کے عہدیداران کی موجودگی میں سروے کروایا ائے۔ چنانچہ ضلع کلکٹر نے آج پھر سے سروے کا آغاز کروایا۔ اس موقع پر وقف بورڈ کے سرویئر خورشید احمد کے علاوہ محبوب نگر کے موظف سرویئرس محمد قلندر، محمد جہانگیر، محمد بشیر ، عبدالوہاب اور بشیر احمد کے علاوہ لینڈ ریکارڈ کے اے ڈی نے سروے کا آغاز کیا۔ ضلع کلکٹر کی ہدایت کے مطابق مشترکہ کا آغاز ہوا اور سروے جاری ہے۔ اس موقع پر کل جماعتی مسلم قائدین محمد عبدالہادی ایڈوکیٹ، عبداللہ کوتوال صدر ضلع کانگریس، جابربن سعید صدر ایم ایم ایف، محمد امتیاز اسحق ٹی آر ایس قائد۔ خواجہ حسین مقصود، محمد مظہر حسین شہید، محمد عبدالرافع ذکی نائب صدر جامع مسجد، محمد محسن خان ، مرزا قدوس بیگ، بابر شیخ، محمد حنیف احمد ایم آر یو ایف، شیخ عبداللہ، محمد ظفر اللہ صدیقی ، رشید رہبر، محمد رفیق احمد قادری، محمد جہانگیر کے علاوہ کونسلرس بلدیہ محمد مزمل محی الدین ، سعادت اللہ حسینی، محمد جہانگیر، محمد بشیر، محمد پاشاہ کے علاوہ محمد خلیل ، محمد انور، محمد ابراہیم، وحید ثناء، ساجد علی ، تقی حسین تقی، سید افروز شاہ قادری کے علاوہ مسلم نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT