Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں مولانا آزاد تقاریب، طلبہ کو انعامات

محبوب نگر میں مولانا آزاد تقاریب، طلبہ کو انعامات

محبوب نگر /15 نومبر (فیکس) راجیو گاندھی سوسائٹی کے زیر اہتمام ضلع کانگریس آفس محبوب نگر میں 11 نومبر کو مولانا آزاد کے یوم پیدائش کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر طلبہ نے مقابلہ میں حصہ لیا، جب کہ جناب عبید اللہ کوتوال صدر ضلع کانگریس اور محترمہ رادھا امر صدر نشین بلدیہ نے مولانا آزاد کی زندگی و خدمات پر روشنی ڈالی۔ جناب محمد حنیف صدر سوسائٹی نے سوسائٹی کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے مولانا آزاد کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ہائی اسکول کے طلبہ نے مقابلہ میں حصہ لیتے ہوئے انعامات حاصل کئے۔ پہلا انعام نیو ٹاؤن ہائی اسکول اور دوسرا انعام کہنہ پالمورا اسکول کے طلبہ کو دیاگیا۔ اس موقع پر مسرز علی، پیر محمد، محمد صادق، ماجد علی، وٹھل ریڈی اور دیگر قائدین نے بانی سوسائٹی کو مبارکباد پیش کی کہ انھوں نے مولانا آزاد جیسے عظیم مجاہد آزادی کے یوم پیدائش کے موقع پر طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور جلسہ کا اہتمام کیا۔

TOPPOPULARRECENT