Wednesday , December 12 2018

محبوب نگر میں مولانا محمد علی جوہر کی یوم پیدائش تقریب کا انعقاد

محبوب نگر ۔ 12 ۔ ڈسمبر ( ای میل ) اس ملک کی آزادی کیلئے کی گئی جدوجہد میں دیگر انبائے وطن نے جس طرح اپنی قربانیاں دی ہیں اس سے نسبتاً کہیں زیادہ مسلم بردران وطن نے بھی جان و مال کو نچھاور کیا ۔ ان ہی مسلم مجاہدوں میں مولانا محمد علی جوہر کا نام سرفہرست آتا ہے ۔ مولانا محمد علی جوہر نے ملک کی آزادی کیلئے جاری جنگ میں اپنی صحافت اور شاعری ک

محبوب نگر ۔ 12 ۔ ڈسمبر ( ای میل ) اس ملک کی آزادی کیلئے کی گئی جدوجہد میں دیگر انبائے وطن نے جس طرح اپنی قربانیاں دی ہیں اس سے نسبتاً کہیں زیادہ مسلم بردران وطن نے بھی جان و مال کو نچھاور کیا ۔ ان ہی مسلم مجاہدوں میں مولانا محمد علی جوہر کا نام سرفہرست آتا ہے ۔ مولانا محمد علی جوہر نے ملک کی آزادی کیلئے جاری جنگ میں اپنی صحافت اور شاعری کے ذریعہ ایک نئی جان ڈالی تھی ۔ ان خیالات کا اظہار بانی مسلم حقوق پوراٹا سمیتی محمد تقی حسین تقی نے دفتر پوراٹا سمیتی پر منعقدہ یوم جونیر پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ اس پروگرام میں محمد محسن خان قائدین آر ایس ، محمد صمد خان قائد تلگودیشم ، محمد مسیح الدین کونسلر ، مرزا قدوس بیگ قائد مسلم لیگ ، ناصر بن احمد بابر شیخ اتحاد ملت ، عبدالرحیم ، صدر محبوب نگر فاؤنڈیشن ، ڈاکٹر رشید رہبر معروف نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ جبکہ پروگرام کی صدارت محمد ابراہیم قادری کنوینر پوراٹا سمیتی نے کی ۔ اس موقع پر دیگر قائدین محمد الطاف ، محمد دستگیر ، محمد اکرام علی وغیرہ بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT