Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں نواب میر محبوب علی خاں بہادر آصف جاہ ششم کی یادگار کی تعمیر کیلئے امداد کی اپیل

محبوب نگر میں نواب میر محبوب علی خاں بہادر آصف جاہ ششم کی یادگار کی تعمیر کیلئے امداد کی اپیل

محبوب نگر۔/6ستمبر، (راست ) شہر محبوب نگر میں نواب میر محبوب علی خاں بہادر آصف جاہ ششم کی ایک یادگار تعمیر کی جارہی ہے جو بہت ہی اعلیٰ شان اور آصف جاہی شایان شان ہوگی۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے اراضی الاٹ کی گئی ہے جو شہر کے بیچوں بیچ لب سڑک واقع ہے۔ جناب محمد عبدالرحیم فاؤنڈر نے اپنے ایک صحافتی بیان میں تمام تلنگانہ کے شہریوں سے گذارش کی ہے کہ وہ اس تہذیبی ورثہ کی تعمیر کیلئے آگے آئیں اور تعاون کریں۔ خاص کر این آر آئیز اور محبان آصف جاہی حضرات سے گذارش ہے کہ وہ ضرور آگے آئیں اور تعافن کریں۔ مزید تفصیلات کیلئے جناب عبدالرحیم فاؤنڈر میر محبوب علی خاں بہادر فاؤنڈیشن محبوب نگر سے فون  9885069961 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT