محبوب نگر میں نوجوانوں نے چندرا بابو نائیڈو کی تصویر کو دودھ سے نہلایا

محبوبنگر 7 ڈسمبر ( این ایس ایس ) ایک حیرت انگیز واقعہ میں تلنگانہ کے بیروزگار نوجوانوں نے آندھرا پردیش چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی تصویر کو دودھ سے نہلایا ۔ تفصیلات کے بموجب محبوب نگر سے تعلق رکھنے والے ٹیچر جائیدادوں کے امیدواروں نے چندرا بابو نائیڈو کی تصویر کو دودھ سے نہلایا جنہوں نے 6 ڈسمبر کو ریاست میں دوسرے ڈی ایس سی کا اعلامیہ جاری کیا تھا ۔ واضح رہے کہ چہارشنبہ ہی کو اے پی کے وزیر تعلیم جی سرینواس راؤ نے اعلان کیا تھا کہ ریاست میں 12370 ٹیچرس جائیدادوں پر دوسرے ڈی ایس سی کے ذریعہ پر کیا جائیگا اور اس کیلئے اعلامیہ جاری کردیا گیا تھا ۔ دوسری جانب تلنگانہ کے نوجوانوں نے ایسا نہ کرنے پر چیف منسٹر کے سی آر سے ناراضگی کا اظہار کیا اور انہوں نے چندرا بابو نایئڈو کی تصویر کو دودھ سے نہلایا ۔ تلنگانہ نوجوانوں کا الزام ہے کہ ریاستی حکومت نے ایک بھی ڈی ایس سی کو ابھی تک پورا نہیں کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT