Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں پردیشی نائیڈو کی برسی تقریب

محبوب نگر میں پردیشی نائیڈو کی برسی تقریب

محبوب نگر /17 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) امن و ضبط کو مکمل طور پر برقرار رکھتے ہوئے ہی آنجہانی ایس پی پردیسی نائیڈو کو حقیقی خراج پیش کیا جاسکتا ہے ۔ ان خیالات کااظہار ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس وشوا پرساد نے آنجہانی پردیسی نائیڈو کی 22 ویں برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 14 نومبر 1993 کو نلہ ملہ جنگلاتی

محبوب نگر /17 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) امن و ضبط کو مکمل طور پر برقرار رکھتے ہوئے ہی آنجہانی ایس پی پردیسی نائیڈو کو حقیقی خراج پیش کیا جاسکتا ہے ۔ ان خیالات کااظہار ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس وشوا پرساد نے آنجہانی پردیسی نائیڈو کی 22 ویں برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 14 نومبر 1993 کو نلہ ملہ جنگلاتی علاقہ میں نکسلائیٹس کے ہاتھوں مسٹر نائیڈو اور 9 پولیں عہدیدار جاں بحق ہوگئے تھے ۔ انہوں نے اس موقع پر ایس پی آفس میں آنجہانی نائیڈو کے پورٹریٹ پر پھول مالا چڑھائی اور ون ٹاون پولیس اسٹیشن کے روبرو ان کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کئے ۔ پروگرام میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس ملاریڈی ، ڈی ایس پی کرشنا مورتی اور رامیشور کے علاوہ دیگر عہدیداران موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT