Monday , December 11 2017
Home / اضلاع کی خبریں / محبوب نگر میں پولیس تقررات کیلئے کوچنگ

محبوب نگر میں پولیس تقررات کیلئے کوچنگ

محبوب نگر ۔ 20 جنوری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بامسدوس سوشیل سرویس سنٹر انتظامی کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس دفتر سنٹر پر منعقد ہوا ۔ اس اجلاس میں پولیس تقررات کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے کوچنگ کلاسس چلانے کے متعلق غور و خوص کیا گیا ۔صدر سنٹر جناب سلیم نواب نے کہاکہ محکمہ پولیس میں مسلمانوں کی نمائندگی کی ضرورت ہے اور اس کیلئے مجوزہ بھرتیوں میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں مسلم نوجوانوں کے تقرر کو یقینی بنانے کیلئے نوجوانوں کو معیاری کوچنگ بھی ضروری ہے ۔ انتظامی کمیٹی نے بہ اتفاق آراء یہ فیصلہ کیا کہ 25 جنوری سے کوچنگ کا آغاز کیا جائے ۔ اس کیلئے خواہشمند نوجوانوں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ 25 جنوری تک کوچنگ میں داخلہ کیلئے درخواست داخل کریں۔ اس اجلاس میں نائب صدر انور پاشاہ ،معتمد نشر و اشاعت محمد تقی حسین تقی ، خازن محمد ظہور احمد ، اراکین محمد احمد این آر آئی ، محمد مسیح الدین اور معاون جناب حبیب عبدالرحمن لکچرر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT